اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے صوبوں سے 23 ہزار سے زائد پولیس اہلکار طلب کر لئے

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سکیورٹی کےلیے صوبوں سے مدد مانگ لی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ سیکرٹری نے پنجاب،سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو خط لکھتے ہوئے تینوں صوبوں سے مجموعی طور پر ساڑھے 23 ہزار پولیس اہلکار طلب کرلیے۔

کابینہ ڈویژن نےصوبوں سے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور تعیناتی کیلئےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے 15 ہزار ، سندھ سے 8 ہزار، بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار بھجوائے جائیں۔تینوں صوبے پولیس اہلکاروں کو 20 ستمبر تک اسلام آباد میں تعینات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button