اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

27 ستمبر کا لانگ مارچ عمران خان کے سوا کوئی ملتوی نہیں کرسکتا

اسلام آباد(اے ون نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ بانی پی ٹی آئی کے سوا کوئی ملتوی نہیں کرسکتا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے بتایا کہ محسن نقوی سے ملاقات خود محسن نقوی کی درخواست پر ہوئی ہے، پاکستان کے مسائل پر بات کرنے اور ان کو حل کرنے کے لیے ہر وقت حاضر ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔

محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر ہوئی ملاقات میں 27 ستمبر کے احتجاج کی کال کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے بتایا کہ ملاقات میں جمہوری جدوجہد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button