اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 11 افراد شہید،38 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(اے ون نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے انسدادِ اسمگلنگ اور امن میلے کے سلسلے میں قائم پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے مبینہ طور پر لوڈر چنگچی رکشہ چیک پوسٹ کے قریب کھڑا کیا، جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ذرائع نے واقعے کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت قرار دیا ہے، تاہم حملے کی ذمہ داری اور واقعے کی دیگر تفصیلات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button