اہم خبریںتازہ تریندنیا

فرانس میں مہنگائی اور تعلیمی معیار میں گراوٹ کیخلاف مظاہروں میں شدت، مظاہرین نے عمارتوں کو آگ لگا دی

پیرس(اے ون نیوز)یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے۔

فرانس میں مہنگائی اور تعلیمی معیار میں گراوٹ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، پیرس، مارسی اور ٹولوز سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔

فرانسیسی شہر لیون میں سیاحتی دفتر کو نذرِ آتش کردیا گیا، دیگر شہروں میں بھی املاک اور عمارتوں کو آگ لگائی گئی، دکانوں میں لوٹ مار کی گئی جبکہ پولیس نے تقریباً 400 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ادھر البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں طلبہ کی قیادت میں حکومت مخالف مظاہرے پانچویں روز بھی جاری ہیں۔

بدعنوانی اور روزگار کی کمی پر وزیراعظم ایڈی راما سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button