
لاہور(اے ون نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عروسہ قریشی اور بلال قریشی کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
عروسہ قریشی کی جانب سے انسٹاگرام پر بے وفائی سے متعلق پیغامات شیئر کیے جانے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں، جس پر مداح بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
عروسہ قریشی نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز پر ایسے پیغامات شیئر کیے جن میں بے وفائی کرنے والے مردوں اور ازدواجی رشتوں میں اعتماد کی اہمیت کا ذکر تھا۔
ایک پیغام میں کہا گیا کہ دھوکا دینا کوئی غلطی نہیں بلکہ ایک انتخاب ہے۔ دیگر پوسٹس میں ایسے مردوں پر تنقید کی گئی جو اپنی بیویوں کو اہمیت دینے کے بجائے دوسری خواتین کی تعریف کرتے ہیں، جبکہ ایک پیغام میں غلطی کرنے کے بعد بار بار معافی مانگنے کے رویے پر بھی بات کی گئی۔
ان پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اندازے لگانا شروع کردیے کہ آیا ان پیغامات کا تعلق عروسہ قریشی کی اپنی ازدواجی زندگی سے ہے یا نہیں۔ تاہم، اداکارہ نے ان پیغامات میں بلال قریشی کا نام لے کر کوئی واضح الزام نہیں لگایا۔
علیحدگی کی افواہوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب عروسہ نے انسٹاگرام پر بلال قریشی کو اَن فالو کردیا۔ دوسری جانب، بلال قریشی اب بھی عروصہ کو فالو کر رہے ہیں۔
فی الحال عروسہ قریشی اور بلال قریشی کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔




