اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری

بیجنگ(اے ون نیوز) چینی سفارتخانے نے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کی چینی خلائی سٹیشن تیانگونگ روانگی کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ پاک چین دوستی زندہ باد، پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ جانے کے لیے تیار ہیں۔

چینی سفارتخانے کے مطابق خلا باز محمد ذیشان علی کے لیے تربیت کا سب سے بڑا چیلنج سینٹری فیوج نہیں بلکہ چینی زبان سیکھنا تھا، روزمرہ جملوں سے لے کر پیشہ ورانہ ایرو اسپیس کمانڈز تک چینی زبان سیکھنے کا سفر پاک چین گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ شینژو 24 مشن کی تیاری کے دوران محمد ذیشان علی کی کہانی ثابت کرتی ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ چینی سفارتخانے نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاک چین دوستی اب زمینی حدود سے نکل کر خلا کی وسعتوں تک جا پہنچی ہے۔
https://x.com/CNSpaceStation/status/2125113293778088107/photo/1

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button