
اسلام آباد(اے ون نیوز)پاک افواج کی پیشہ ورانہ تیاریاں دیکھ کر بھارت پر سکتہ طاری۔
بری، بحری اور فضائیہ کی جنگی حکمت عملی کے تحت مشقیں جاری۔چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ دیکھ کر بھارت کو جیسے سانپ سونگ گیا۔
پاک بحریہ کے افسران اور جوان سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم۔پاک فضائیہ کے شاہین فضاؤں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چوکس۔
ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے سے دشمن پر نیا خوف طاری ہوگیا۔جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس میزائل دشمن کو چکمہ دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ادھر بھارت کا رافیل طیاروں پر مان، پہلی ہی پرواز میں پانی پانی ہوگیا۔سرحد کے قریب پرواز پر پاک فوج کا جدید ریڈار نظام متحرک ہوا۔
بھارتی طیارے نہ صرف دم دبا کر بھاگے بلکہ بڑی ناکامی پر نگرانی امور کے ایئر مارشل کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔