
لاہور(اے ون نیوز)پولیس کے سمجھانے پر نا فرمان بیٹا ماں کے قدموں میں گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق مصری شاہ تھانے میں ایک ماں نے بیٹے کی بدتمیزی کے خلاف درخواست جمع کرائی جس پر پولیس فوری بیٹے کو تھانہ لے آئی۔
ایس ایچ او مصری شاہ نے ماں اور بیٹے کے درمیان باہمی گفتگو کروائی اور ماں کے رضامند نہ ہونے پر بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
ماں تو پھر ماں ہوتی ہے بیٹے کو سلاخوں کو پیچھے دیکھ کر تڑپ اٹھی اور پولیس سے بیٹے کو چھوڑنے کی درخواست کردی۔
خاتون نے پولیس سے کہا کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دیں میں اسے معاف کرتی ہوں جس پر مصری شاہ پولیس کی جانب سے بیٹے کو سمجھایا گیا اور ماں سے معافی مانگنے پر بیٹے کو چھوڑ دیا گیا۔