اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا

سمبڑیال (اے ون نیوز)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا۔

سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔

دن بھر پولنگ کے دوران گہماگہمی رہی، کارکنوں میں جھگڑا اور نعرے بازی بھی ہوئی جبکہ دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے۔

پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 40037 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button