
تہران (اے ون نیوز)ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا نے 2 ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، ایک ایرانی آئل ٹینکر کو ایرانی پانیوں میں علاقہ جاسک کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دوسرے ایرانی جہاز کو فجیرہ بندرگاہ کے سامنے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا، امریکا نے خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم میں فضائی حملے کیے۔
ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ چا بہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکی فوجی جہازوں پر جوابی حملہ کیا، ایران کسی بھی جارحیت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور جواب دے گا۔




