لندن : برطانیہ نے عادل راجہ کیخلاف دہشت گردی کی تحقیقات شواہد کی کمی کی وجہ سے ختم کردی۔
کاونٹر ٹیررازم پولیسنگ ساوتھ ایسٹ (سی ٹی پی ایس ای) نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں 9مئی کو دہشت گردی پر اکسانے والے کیس سے متعلق ان کی گرفتاری پر ان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔
مقامی اخبار کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ عادل راجہ کو 12جون 2023کوٹیمس ویلی پولیس کے سی ٹی پی ایس ای کے سراغ رساں نے دہشت گردی کے جرائم میں چیشام کے علاقے سے پاکستان میں دہشت گردی کے جرائم کے شبے میں گرفتار کیا تھا لیکن پولیس نے راجہ کے دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔