لاڑکانہ(اے ون نیوز)لاڑکانہ میںچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہاگر میرے ووٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو یہ بانی پی ٹی آئی کو بھول جائیں گے۔
بلاول نے کہایہ جماعتیں اب اپنی آخری اننگز کھیل رہی ہیں ، ہم نے سب کو بھگتا ہے ، بڑے عرصے سے اس ملک نے لاڑکانہ کا وزیر اعظم نہیں دیکھا ، لاڑکانہ کا منتخب وزیر اعظم عوام کی ترقی کی بات کرتا ہے دوستوں کی ہیں ،لاڑکانہ وزیر اعظم بناتاہے تو پسماندہ طبقات کی نمائندگی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاجب لاڑکانہ وزیر اعظم بناتا ہے تو پوری دنیا اس کی بات مانتی ہے ، لاڑکانہ وزیر اعظم بناتا ہے تو پھر پاکستان پوری مسلم امہ کی قیادت کرتا ہے ، لاڑکانہ وزیر اعظم بناتا ہے تو پاکستان ایٹمی طاقت بن جاتا ہے ، لاڑکانہ کے عوام جب وزیر اعظم بناتے ہیں تو پھر پورے ملک کی ترقی ہوتی ہے ۔
لیول پلیئنگ فیلڈ ملتی ہے تو لاہور کی نشست جیت کر دکھاوں گا ،لاڑکانہ نے ہمارے خاندان اور سیاسی جماعت کیساتھ جو وفاداری دکھائی تاریخ رقم کی۔