بلوچستانپاکستانتازہ ترین

لسبیلہ : مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، 41 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی ، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک 41 افراد کی  لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ، ہلاکتوں میں مزید  اضافے کا خدشہ ہے ۔

حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، اے سی بیلہ کے مطابق  مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔

ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button