
اوکاڑہ(اے ون نیوز)تھانہ نور شاہ کے علاقے میں درندہ صفت انسان نے معصوم بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا معصوم بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ورغلا کر بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کی حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال صدر سرکل پولیس تھانہ نور شاہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام علاقہ بھر میں لاقانونیت عروج پر چک 69 فور آر میں انوار الحق کے 5 سالہ بچے محمد عثمان کو گلی میں کھیل رہا تھا کہ درندہ صفت انسان نوجوان سیف نے بچے کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور ز بر دستی بد فعلی کی جس سے بچہ بے ہوش ہو گیا تو خون میں لت پت بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
بچے کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا، پولیس تھانہ نور شاہ نے درندہ صفت انسان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔
متاثرہ بچے کے والد انوار الحق کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آر پی او ساہیوال میاں محبوب رشید اور ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس درندہ صفت انسان کےخلاف سخت قانونی کاروائی کر کے قرار واقعہ سزا دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔