ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی نے تمام بٹالین اور ونگ کمانڈرز کو ہدایات کی ہیں کہ چائنیز سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں کا استعمال کیا جائے۔
ایک میٹنگ کے دوران ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے میں فارنرز کی سیکیورٹی کے متعلق حکومت پنجاب کی جاری کردہ سیکیورٹی ایڈوائزری پر عملدر آمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام فارمرز کے ساتھ ملازمین کا سیکیورٹی آڈٹ کروایا جائے اور فارنرز کی آمد و رفت پر سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدداور روٹس کی سرچ اینڈ سوائپنگ کروائی جائے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان دوران آمد و رفت ان کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں سی پیک کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے کو بھی پایی تحمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔