القسام بریگیڈز نے 17 سالہ اسرائیلی لڑکی کو اس کے پالتو کتے کے ہمراہ رہا کیا۔
رہا ہونے والے اسرائیلی مغوی مسلسل القسام بریگیڈز کے مجاہدین کے حسن اخلاق اور برتاؤ کی تعریف کر رہے ہیں ۔ اسرائیلی حکومت نے اپنے ہی ان شہریوں پر انٹرویوز کی پابندی لگا رکھی اور انہیں میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں۔
اسرائیل نے 15 خواتین سمیت 30 فلسیطینی قیدی رہا کر دیئے جبکہ حماس کی جانب سے 10 اسرائیلیوں سمیت 12 مغویوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس نے مزید 10 اسرائیلیوں سمیت 12 مغویوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والوں میں 9 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے بھی 15 خواتین سمیت 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ 5 دن کی جنگ بندی کے دوران حماس نے 50 اسرائیلی اور 19 غیرملکیوں کو رہا کیا۔
جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیل کی جیلوں میں قید ڈیڑھ سو فلسطینیوں کو رہائی ملی چکی ہے۔