دنیا

جنوری سے اگست تک کتنے لاکھ پاکستانی دبئی آئے؟تفصیلات آ گئیں

دبئی (اے ون نیوز) محکمہ معیشت و سیاحت دبئی نے کہا ہے کہ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران دبئی میں 12 ہزار سے زیادہ نئے ہوٹل رومز کا اضافہ ہوا ہے۔

ہرماہ ایک ہزار 68 نئے ہوٹل کمرے قائم ہو ئے ہیں۔ سال رواں کے اگست کے آخر تک دبئی میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔ اگست 2021 کے آخر میں ان کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار300 تھی۔ ہوٹلوں کے کمروں میں شرح نمو دس فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ بارہ ماہ کے دوران دبئی میں کھلنے والے نئے ہوٹل کمروں کی مجموعی تعداد 12ہزار826 تک پہنچ گئی۔ یہ اعدادوشمار 2021 کے اگست سے سال رواں کے اگست کے آخر تک کے ہیں۔ دبئی میں 2021 کے اگست سے سال رواں کے اگست تک 62 نئے ہوٹل کھولے گئے ہیں۔

قبل ازیں دبئی کے محکمہ معیشت و سیاحت نے بیان میں کہا تھا کہ سال رواں کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 91 لاکھ غیرملکی سیاح دبئی پہنچے ہیں۔ اگست کے دوران 10 لاکھ سیاح دبئی آئے۔ جنوری اور اگست کے دوران جتنے سیاح آئے ان کی تعداد کورونا وبا سے قبل اس مدت کے دوران دبئی آنے والے سیاحوں کے برابر ہے۔

دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کے مطابق ’جنوری اور اگست 2022 کے دوران سب سے زیادہ انڈیا سے سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔ ان کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سعودی عرب سے 8 لاکھ 23 ہزار اور پاکستان سے 2 لاکھ 53 ہزارسیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button