دبئی (اے ون نیوز)سوشل میڈیا کا ایک بڑا فائدہ تو ہوا ہے کہ کوئی بھی ویڈیو اس میں ڈال دی جائے تو کسی نا کسی مسئلے کا حل نکل جائے گا،ایسا ہی کچھ عراقی بچی کے ساتھ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عراق کی گھڑ سوار بچی کو گھوڑوں کا نادر تحفہ دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق عراق کی آٹھ سالہ بچی لانیا فاخر کی اپنی پالتو گھوڑی کی اچانک موت پر اس سے لپٹ کر رونے کی ویڈیو ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر اس بچی سے انتہائی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔عراقی بچی لانیا کو ان کے والد نے ایک خوبصورت گھوڑی اس وقت تحفے میں دی تھی جب لانیا 5 برس کی تھیں۔ لانیا اپنی گھوڑی ‘جسنو’ سے بے انتہا پیار کرتی تھی۔
لانیا اپنی ویڈیو میں روتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ ان کی پالتو گھوڑی حال ہی میں بیمار ہوئی حالانکہ اس کی گھوڑی کی مکمل دیکھ بھال کرنے اور بچانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ویڈیو میں لانیا آہ و بکا کرتے ہوئے ‘جسنو’ کو اپنی سب سے قریبی دوست قرار دے رہی تھیں اور روتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ میں تجھے کبھی نہیں بھول سکتی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گھڑ سواری کی تربیت کے مرکز کی تعمیر کا حکم بھی دیا ہے تاکہ عراقی بچی لانیا فاخر کو تربیت دینے اور اس کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دوسرے بچوں کو گھڑ سواری کی تربیت بھی دی جا سکے۔
#محمد_بن_راشد يهدي #لانيا_فاخر أصغر فارسة في العراق، والتي تبلغ من العمر 8 سنوات، مجموعة خيول .. بعد موت فرسها وصديقها الوحيد "جسنو" وظهورها في فيديو وهي تبكي بحرقة شديدة عليه، ووجّه سموّه أيضا بدعمها لإنشاء مركز تدريبي خاص بها #وام https://t.co/a1wTLQua7s pic.twitter.com/0jaeocjUm2
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) July 24, 2023