پاکستانتازہ ترین

پاکستان ، افغانسستان، تاجکستان اور بھارت میں زلزلہ کے جھکٹے

 پاکستان ، افغانسستان، تاجکستان اور بھارت میں زلزلہ کے جھکٹے محسوس کئے گئے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جٹھکے محسوس کئے گئے، پشاور، سوات مردان ، صوابی ،ہری پور ، مردان، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور فیصل آباد، قصور ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم ، فاروق آباد ، سانگلہ ہل ،شیخوپورہ ، مریدکے سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر، بھارت، افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button