اہم خبریںتازہ ترینشوبز

پاکستان کے خلاف بنائی گئی بھارتی فلم بری طرح پٹ گئی

پاکستان کیخلاف بنائی گئی بھارتی فلم ‘فائٹر’ کو باکس آفس پر خسارے کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا نے فلم کو ریلیز کے 5 ویں روز ہی فلاپ فلم قرار دے دیا، خلیجی ممالک نے تو ‘فائٹر’ کی ریلیز پر ہی پابندی لگا دی، متحدہ عرب امارات نے فلم کے نئے ورژن کی نمائش روک دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم چوتھے دن 200 کروڑ کلب میں داخل ہوئی تھی تاہم پانچویں دن ہی بزنس میں 80 فیصد تک کمی آ گئی۔ فلم میں دپیکا پڈوکون اور ہریتھک روشن نے بھارتی فضائیہ کے سکوارڈن لیڈر جبکہ انیل کپور نے کمانڈنگ افسر کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کو یش راج پروڈکشن کے بینر تلے معروف فلم ‘پٹھان’ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بنایا ہے۔ اسے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button