اہم خبریںتازہ ترینکینیڈا

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، 30 ہزار گھروں کو خالی کرنے کا حکم

اوٹاوا(اے ون نیوز)کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کےمطابق کینیڈا کے جنگلات میں اس وقت 400 کے قریب مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس کے باعث صوبے برٹش کولمبیا میں 30 ہزار کے قریب گھر خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ شوسائپ کےعلاقے میں دو مقامات پر بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گھروں اور رہائشی عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے آگ کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے کیلوونا شہر کی طرف سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ مغربی کیلوونا کے علاقے میں آگ کے باعث 36 ہزار کے قریب گھر متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ کیلوونا شہر کے قریب سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہےکہ علاقے میں کام کرنے والے ایمرجنسی ورکرز کو بھی زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یلونائف شہر کی طرف جانے والا راستہ بھی سیکڑوں میل تک آگ سے متاثرہے۔

حکام کا بتانا ہےکہ آگ کی وجہ سے کینیڈا کے شمال مغربی علاقے کو خالی کرنے کے لیے جمعہ تک کا وقت دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں کو گاڑیوں اور جہاز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button