اہم خبریںتازہ ترین

مذہبی سکالر حافظ عبدالرحمان مکی اللہ کے حضور پیش ہو گئے

مریدکے(اے ون نیوز) مذہبی سکالر حافظ عبدالرحمان مکی اللہ کے حضور پیش ہو گئے.

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نمازجنازہ ننگل ساہداں گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

حافظ عبدالرحمان مکی آج صبح عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے تھے۔پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمٰن مکی چند روز سے علیل تھے اور لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ان کی نماز جنازہ ان کے بھانجے حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی شخصیات، علمائے کرام، سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مریدکے کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

حافظ عبدالرحمان مکی نے ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی، وہ پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی اور فتنہ خوارج کے خلاف مضبوط آواز تھے۔

حافظ عبدالرحمان مکی مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بھی توانا آواز تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button