پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 دسمبر کو انٹر اپارٹی الیکشن کروانے جارہے ہیں اور عمران خان اس میں حصہ نہیں لیں گے۔
بیرسٹر علی طفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کو انٹر ا پارٹی الیکشن کروانے جارہے ہیں ،انٹر اپارٹی الیکشن لڑنے سے متعلق عمران خان سے مشاورت کی گئی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف صرف توشہ خانہ کیس میں فیصلہ ہواہے ،توشہ خانہ کیس میں سزا ماتحت عدلیہ نے سنائی جو غیر آئینی ہے ،توشہ خانہ کیس میں جو الزام لگایا گیا اس پر نااہلی نہیں ہو سکتی ،
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹر پارٹی الیکشن کروانے کی منظوری دیدی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کوئی بہانہ نہیں دینا چاہتا ،انہوں نے کہا کہ وہ خطرہ مول نہیں لے سکتے کہ ہمیں بلے کا نشان نہ ملے ،یہ کوئی مائنس ون فارمولا نہیں ہے ،