اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی کمرہ عدالت میں صحافیوں کےساتھ کیا گفتگو ہوئی؟جانیں

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم سوالات اٹھائے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں میرے خلاف ایک آفس بوائے کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا، کیا میں آفس بوائے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کروں گا۔ 

ایک صحافی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نا اہلی ختم کر دی ہے، اس پر کیا کہیں گے؟ بانی تحریک انصاف نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات نہیں کروں گا۔ 

دوسرا سوال کیا گیا کہ تاحیات نا اہلی ختم ہونے سے ہو سکتا ہے مستقبل میں آپ کو بھی فائدہ ہو۔ بانی پی ٹی آئی بولے اس پر کچھ نہیں کہوں گا، مزید کہا کہ میرے مخالفین پر جو کیس بنائے گئے تھے وہ ہم نے نہیں بنائے، پہلے کے بنے تھے۔

صحافی نے مزید پوچھا کہ شیخ رشید کے خلاف امیدوار کھڑا کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ فیصلہ ہماری سیاسی ٹیم کرے گی کون سا امیدوار کہاں کھڑا کرنا ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button