بانی تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈاسمتھ نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے ایک دن پہلے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے بعد ہیش ٹیگ #votePTIکا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو یا تصویر بنائیں اور بتائیں کہ ‘میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا’ اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔
قاسم خان نے یہ ٹوئٹ اپنے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کیا لیکن اس کو توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب جمائمہ نے اسے ری ٹوئٹ کیا۔قاسم خان نے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اپنے بڑے بھائی سلیمان خان کے ساتھ پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے یہ ٹوئٹ کی اور لوگوں سے 8 فروری کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔قاسم خان اور سلیمان خان کی پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے وہی تصویر جمائمہ گولڈاسمتھ نے ہیش ٹیگ پاک الیکشن 8 فروری لکھ کر ٹوئٹ کی اور پھر 10 منٹ بعد جمائمہ نے وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔