لاہور (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں نجی ٹی وی چینل فائیو سے وابستہ خاتون رپورٹر زندگی کی بازی ہار گئیں۔
چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف منیر لاہور سے ہی کوریج کیلئے عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ موجود تھیں۔ جب لانگ مارچ مریدکے کے قریب پہنچا تو خاتون رپورٹر کنٹینر سے نیچے گر گئیں اور کنٹینر ان کے اوپر سے گزر گیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی ارشد چوہدری کے مطابق کنٹینر اوپر سے گزرنے کے باعث صدف نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ ان کی میت کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔