اہم خبریںتازہ ترینشوبز

گلو کار ملکو کے نئے گانے” منڈا شہر سیالکوٹ دا “نے دھوم مچا دی

لاہور(محمد بشیر احمد سے)مشہور و معروف گلو کار ملکو کے نئے گانے” منڈا شہر سیالکوٹ دا “نے دھوم مچا دی،یو ٹیوب میں چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں لوگوں نے گانے کو دیکھا،انہوں نے اپنا گانا اپنے آفیشل یوٹیوب چینل” ملکو سٹوڈیو “ پر لانچ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار ملکو کا نیا گانا ’منڈا شہرسیالکوٹ دا‘ ریلیز کردیا گیا، گلوکار ملکو کے ریلیز ہونے والے نئے گانے ”منڈا شہرسیالکوٹ دا‘ ‘کی شاعری ملکو نے خود لکھی ہے، گانے کےلئے موسیقی ارباز نے ترتیب دی ہے، گانے کی ویڈیو کو سلیم خان نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔

گانے میں ندیم شبیر جٹ نے ماڈلنگ کی ہے جس سے گانے کو چا رچاند لگ گئے ہیں،یاد رہے کہ ندیم شبیر جٹ سنیئر صحافی اور جنوبی افریقہ میں بزنس مین ہیں یہ ان کی کسی بھی گانے میں پہلی ماڈلنگ ہے جسے دیکھنے والوں نے کافی سراہا ہے۔

اے ون ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم شبیر نے کہا کہ یہ میرا پہلا تجربہ تھا،نئی نئی لوکیشن میں ملکو کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا،مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ویڈیو میں میری ماڈلنگ کو پسند کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button