اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے 6میزائلوں کی کامیاب فائرنگ

راولپنڈی (اے ون نیوز) پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے گراونڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ائی ایس پی آر کے مطابق لائیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے گراونڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراونڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button