اہم خبریںتازہ ترین

جڑانوالہ ، گھریلو تنازع پر 4 بچوں کے والدین نے خودکشی کر لی

جڑانوالہ(اے ون نیوز)جڑانوالہ کے تھانہ بلوچنی کی حدود 69 رب میں میاں بیوی کی جانب سے مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابرار نامی شخص کو اپنی اہلیہ سونیا بی بی کے کردار پر شک تھا، جبکہ خاتون کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے اظہر نامی نوجوان کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی معاملے پر میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، جس کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ متوفی جوڑے کے چار کمسن بچے بھی ہیں۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button