اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، ایران امریکہ مذاکرات پر گفتگو

جدہ(اے ون نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تین ملکی دورے کے دوران پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے، جہاں اُن کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف قصر اسلام پہنچے جہاں اُن کا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا۔دونوں رہنماؤں نے اہم امور اور دو طرفہ تعلقات جبکہ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر نائب گورنر مکہ ریجن سعود بن مشعال بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی بھی جدہ پہنچے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اس کے بعد قطر کا دورہ کریں گے اور 17 اپریل کو ترکیہ میں منعقد ہونے والی انطالیہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button