اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

جعلی کرنسی نوٹوں کے خاتمے کےلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹ بین الاقوامی سکیورٹی فیچرکے ساتھ چھاپے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن اور  ہائی سکیورٹی فیچرکے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہےکہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائےگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہےکہ بھارت کی طرز  پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔

اسٹیٹ بینک ذرائع نے بتایا ہےکہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات  دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button