اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نکاح سے پہلے بشریٰ بی بی سے ملتے رہے،عون چودھری کے انکشافات

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر عون چودھری نے کہا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نکاح سے پہلے بشریٰ بی بی سے ملتے رہے، اس حوالے سے عینی شاہد ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ افسوس ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بڑا جھوٹ بول رہے ہیں، قرآن پاک کو درمیان میں لانا شرمناک بات ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے سابق دست راست نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نکاح سے قبل بشریٰ بی بی سے درجنوں بار ملے بھی اور دیکھا بھی، میں خود ان کو ملاقات کے لیے لے کر جاتا رہا۔

عون چودھری کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے صدی کا بڑا جھوٹ بول رہے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بشری بی بی حلف دیدیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آجائے، اللہ کا شکر ہے کہ ان کو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نئے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی بھی ان کے اندر کے خوف کی عکاس ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے۔

عون چودھری نے کہا کہ ملک میں شر پھیلانے اوراداروں سے تصاد م کرنے والے کے خلاف آواز بلند کرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button