راولپنڈی(اے ون نیوز)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سہ فریقی دفاعی تعاون کا دوسرا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں دفاعی سازوسامان کی ٹیکنالوجیز بشمول تحقیق اور ترقی میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،تینوں فریقین نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور دفاعی شعبے میں خود کفالت کے حصول پر زور دیا ۔
تینوں دوست ممالک کے فکری، تکنیکی، مالی اور انسانی وسائل کو یکجا کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا،تینوں فریقوں نے سہ فریقی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے ضرورت پر زور دیاتینوں فریقوں نے فروری 2024 کے دوران ریاض، سعودی عرب میں عالمی دفاعی شو کے دوران سہ فریقی دفاعی صنعتی تعاون پر اگلی میٹنگ بلانے پر اتفاق کیا۔