چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا الیکشن روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن روک دیا تھا اس وقت 25 ممبر ان کی کمی تھی اور آپ کے اس ہاوس میں 23 ممبران کی کمی ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ہاوس کے کسٹوڈین ہیں ، آپ کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں بلکہ اس ہاوس سے ہے ، آئین کا آرٹیکل 51 کہتا ہے کہ مخصوص نشستوں کے بغیر ایوان مکمل نہیں ہے ، اتنی گزار ش نے ہم کل کر دی تھی ، آپ سے اس پر رولنگ مانگی ہے ، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ الیکشن کو روکا تھا، اس وقت پنجاب اسمبلی میں 25 ممبران کی کمی تھی، اس وقت آپ کے ہاوس میں 23 ممبران کی کمی ہے ، اس میں تین اقلیتی اور 20 خواتین کی نشستیں ہیں، ہماری 8 خواتین نے کے پی کے اور 12 نے پنجاب سے آنا ہے ۔
بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ ناردرن آئرلینڈ میں سپیکر کا انتخاب ایک مہینے سے زیادہ لیٹ ہو گیاہے ، کیونکہ آئین میں نہیں لکھا کہ اگلے روز آپ نے الیکشن کروانا ہے ، ہاوس کا مکمل ہونا ضروری ہے ، کانگرس میں سپیکر کا الیکشن 18 مرتبہ ہواتھا کیونکہ وہ ایک امیدوار پر اتفاق نہیں کر پا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے بغیر جو ایوان میں ہے وہ ممبر نہیں ہے ، ان کے بچے اور فیملی ممبرز بھی یہ بات نہیں مان رہے کہ یہ لوگ جیتے ہوئے ہیں، ہم نے مخصوص نشستوں پر آپ سے رولنگ مانگی ہے ۔