اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کے بیانات پر پارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں سیاسی کمیٹی سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے جبکہ پارٹی نے انہیں مکمل سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماو¿ں شبلی فراز اور عمر ایوب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں اور انہوں نے ہی کل اور آج اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماو¿ں نے بانی تحریک انصاف کو شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔