اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کےلئے24 گھنٹے کا وقت دے دیا
پشاور(اے ون نیوز) تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کیا گیا ہو، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر علی امین کو سامنے لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق کے پی ہاو¿س سے علی امین کو اٹھایاگیا ہے، اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ علی امین پر حملہ نہیں بلکہ خیبرپختونخوا پر حملہ ہے، ہمیں گورنر راج کی پروا نہیں ہے، دنیا کیا سوچے گی کہ چیف ایگزیکٹو محفوظ نہیں۔