لاہور (اے ون نیوز)انتظایہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، طوفانی بارش نے لاہور کو ڈوبو دیا،ہر طرف جل تھل ہو گیا،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
اے ون ٹی وی کے مطابق لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ کہیں موسلادھار اور کہیں وقفے وقفے سے ہلکی بارش نے رنگ جما دیا جس کے بعد موسم سہانا ہو گیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح تیز ہوا کیساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاو¿ن، گلبرگ، گارڈن ٹاو¿ن سمیت دیگر مقامات پر بادل برسے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب گئے، متعدد علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، سڑکیں اورگلیاں تالاب کامنظرپیش کرنے لگیں۔
لاہور میں سب زیادہ بارش تاجپورہ میں 203 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن راوی میں 133، مغلپورہ میں 132 اور اقبال ٹاو¿ن میں 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ چوک ناخدا پر 88، قرطبہ چوک 70، سمن آباد 65، ایئرپورٹ 59، اپر مال 51، گلبرگ 41، نشتر ٹاو¿ن 40، جیل روڈ 38 اور فرخ آباد میں 35 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
ہربنس پورہ، ڈیوس روڈ، گوالمنڈی، چوبرجی، سبزہ زار میں پانی ہی پانی ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی جبکہ بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔