لاہور(اے ون نیوز)پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کی گذشتہ دنوں ایک نومولود بچے کے ساتھ تصویر کا معمہ حل ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ ریما خان کی گود میں موجود بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر مختلف افواہوں اور مبارک بادوں کے ساتھ وائرل ہوئی تھی،اس بارے میں اب اداکارہ ریما خان کے شوہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے میڈیا کو سب کچھ بتا دیا ہے۔
ڈاکٹر طارق شہاب نےکہا کہ یہ بچہ ریما خان کا نہیں بلکہ ان کی کزن کا بیٹا ہے،انہوں نے کہا کہ ان افواہوں یا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ خدا کرے اگر کوئی ایسی خبر ہوئی تو وہ سب سے پہلے جیو نیوز کے ساتھ ہی شیئر کریں گے۔
واضح رہے کہ ریما نے 2011 میں پاکستانی نڑاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔