اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اپنے حلقے میں ایک لاکھ ووٹوں سے جیت رہا تھا، پی ٹی آئی رہنما 

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ  انتخابات کے جعلی نتیجے ہی بنانے ہیں تو الیکشن کا کیا فائدہ ہے، دعویٰ کیا کہ اپنے حلقے میں ایک لاکھ ووٹوں سے جیت رہا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں، جمہوریت پر کھلا حملہ کیا گیا۔ 8 فروری کو عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ دیئے، الیکشن مہم کے دوران ہر روز ہمارے کارکنان کو اٹھایا جا رہا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ عام الیکشن سے قبل ہم سے ‘بلے’ کا نشان چھین لیا گیا، عوام نے تاریخی ووٹ دیئے جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اپنے حلقے میں ایک لاکھ ووٹوں سے جیت رہا تھا، عوام نے ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات یاد رکھ کر ووٹ دیئے۔ الیکشن سے قبل انتخابی نشان لے کر عوام کو مشکل میں ڈالا گیا۔ پولنگ سٹیشن سے لے کر آر او آفس تک دھاندلی کی مثال بنائی گئی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button