اہم خبریںتازہ ترینکھیل

ثانیہ مرزا کے پاس کتنی دولت ہے؟پہلی بار تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ 

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی طرح علیحدگی بھی پاکستان اور بھارت میں زبان زد عام ہے ، شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی ہے، جس کے بعد شعیب ملک ، ثانیہ مرزا اور ثنا جاوید تینوں ہی خبروں میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ معروف بھارتی فیشن و سلیبرٹی میگزین جی کیو نے ثانیہ مرزا کی دولت، اثاثوں اور کمائی سے متعلق رپورٹ شائع کی ہے،

رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے پاس تقریبا ساڑھے 7 ارب روپے کی دولت ہے، ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پرتعیش گھر ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپےہے۔ثانیہ مرزا کے بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش کاریں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے سال 2022 میں مختلف پروجیکٹس سے ایک سال میں 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور ان کے پاس اس وقت بھی 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کے اثاثے موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button