اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

لندن،سارہ شریف قتل کیس ،والدین کو سزا سنا دی گئی

لندن (اے ون نیوز)برطانوی عدالت نے 10 سال کی بچی سارہ شریف کے قتل کے الزام میں والدین کو سزا سنادی گئی۔

لندن کی کریمنل کورٹ اولڈ بیلی نے سارہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی والدہ کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ سارہ شریف کے چچا فیصل ملک کو 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ عرفان شریف کو کم سے کم 40 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔ بینش بتول کو کم سے کم 33 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں، کم سے کم سزا کا وقت ختم ہونے کے بعد پیرول فیصلہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button