اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سرگودھا ،قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ،مشتعل افراد نے گھر ، فیکٹری کو آگ لگا دی

سرگودھا() سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں قرآن مجید کے اووراق کی بیحرمتی کا افسوسناک واقعہ ،مشتعل افراد نے گھر اور فیکٹری کو آگ لگا دی، حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مجاہد کالونی میں سلطان نامی شخص کے گھر کی دیوار کے پاس قرآن مجید کے بوسیدہ/شہید اوراق کا باکس نصب تھابتایا جاتا ہے کہ سلطان کے والد نوید مسیح نے صبح گلی کی صفائی کے دوران مبینہ طور پر باکس سے بوسیدہ اوراق نکالے اور انکو آگ لگادی،اہل علاقہ نے جب یہ دیکھا تو ان میں اشتعال پھیل گیا اور لوگوں نے سلطان کے گھر کا رخ کیا لوگوں کی بڑی تعداد نے مشتعل ہو کر پتھراﺅ کیا اور گھر سمیت سلطان کی جوتوں کی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی، اس سے قبل کہ پولیس انتظامی افسران موقع پر پہنچتے مشتعل افراد نے سلطان کے والد نوید کوپکڑ کر شدید تشدد کیا اور مار مار کر ادھ موا کر دیا،جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر بمشکل لوگوںکی گرفت سے نکال کر تشویش ناک حالت میں گرفتار کرکے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مشتعل افراد نے نوید کی گرفتاری کے دوران ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر پتھراو¿ کرکے اسکے شیشے بھی توڑ دئے،صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کمشنر ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او،ایس پی انویسٹی گیشن بھی موقع پر پہنچ گئے،اورپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اس موقع پر افسران و پولیس نے جوانمردی کا مظاہرہ کیا اور سلطان کے اہل خانہ و دیگر مسیح افراد کو مظاہرین کے گھراﺅ سے نکال لیا اس دوران مشتعل افراد کی طرف سے پولیس پر بھی شدید پتھراو¿ کیاگیا، اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے مولانا ضیاءالحق، مولانا قاری عبدالوحید سمیت دیگر ممبران بھی موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ موثر حکمت عملی سے ہجوم کو منتشر کروا دیا۔

دریں اثناءآر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے پولیس امن و امان قائم رکھنے کے لیے الرٹ ہے کسی کو بھی منفی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی،نقص امن کے مرتکب عناصر کے خلاف آ ہنی ہاتھوں نمٹا جائے گاوقوعہ میں ملوث تمام ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں، شہری پرامن رہیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں ،ہجوم کے شدید احتجاج کے باوجود کوئی جانی و مالی کا نقصان نہیں ہوا،تمام مسیحی افراد کو پولیس نے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قرآنی اوواق جلانے اور اس کے ردعمل میں پیش آنیوالے واقعات کے تناظر میں سرگودھا کا ہنگای دورہ کیا، اس موقع پر آئی جی پنجاب نے افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور عام افراد سے بھی بات چیت کی ،اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس ، انتظامیہ ،امن کمیٹی کے ارکان اور علماءکرام نے بروقت اقدامات کر کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا،ہجوم کی جانب سے احتجاج کے دوران کوئی انسانی جان یا املاک کا نقصان نہیں ہوا، ایک شخص زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button