اہم خبریںتازہ تریندنیا

ترکیہ انتخابات،ابتدائی نتائج میں کس کاپلڑا بھاری ہے؟بڑی خبر

انقرہ(اے ون نیوز)ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اردوان کو برتری حاصل۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں 63 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔کے بعد رجب طیب اروان 51.4 فیصد ووٹ لیکر آگے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 42.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ تیسرے امیدوار سنان اوغان اب تک 5.3 فیصد ووٹ لے سکے ہیں۔

ترکیہ کے اعلیٰ انتخابی بورڈ کے سربراہ نے انتخابی نتائج اشاعت پر عائد پابندی اٹھا لی تھی لیکن ساتھ ہی سرکاری نتائج کا اعلان کرنے تک انتظار کا بھی کہا تھا۔
یاد رہے کہ قبل از انتخاب ہونے والے پولز میں کلیچ دار اوغلو کو برتری حاصل کر دی تھی، جو اردگان کے دو دہائیوں پر محیط بیشتر اقدامات کو واپس لینے کا عہد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے ( پاکستان وقت کے مطابق 10 بجے ) شروع ہوا، شروع ہونے والی ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) تک جاری رہی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ترکیہ میں ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا، مختلف اندازوں کے مطابق 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوارکمال قلیچ داراوغلو کو اردوان کے مقابلے میں ہلکی برتری مل سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button