یو اے ای(اے ون نیوز ) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جس سے نظام زندگی بری طرح سے مفلوج ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش کا پانی گھروں،شاپنگ مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے۔شدید بارشوں کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثرہوا۔
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح سے منگل کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں کلاو¿ڈ برسٹ بھی ہوا۔
یو اے ای کے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش کا دوسرا اسپیل منگل کی دوپہر سے شروع ہوگا اور جمعرات تک بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے۔
مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔