تازہ ترینذرا ہٹ کے

شادی کی تقریب میں لیپ ٹاپ پر مصروف دولہے کی تصویر وائرل

شادی کا دن کسی بھی لڑکے لڑکی کی زندگی کا خوشگوار ترین دن ہوتا ہے ، جسے وہ بھرپور انداز میں گزارنے کی خواہش کرتے ہیں مگر بھارت سے ایک ایسے دولہا کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جو شادی کے منڈپ پر بھی لیپ ٹاپ پر مصروف ہوتا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق شادی کی یہ تقریب کلکتہ میں ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنڈت اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں جبکہ دولہا لیپ ٹاپ پر دنیا سے بے خبر اپنے کام میں مصروف ہوتا ہے۔

یہ تصویر انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’کلکتہ انسٹاگرامرز‘ پر پوسٹ کی گئی جہاں کمنٹس میں صارفین اس دولہا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ڈی ڈائریز نامی اکاﺅنٹ سے صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اس میں کچھ بھی مزاحیہ نہیں ہے۔ کوئی بھی ادارہ اپنے ملازمین کو شادی کے دن بھی کام کرنے کا پابند نہیں بناتا۔ اس دولہے کو کام اور نجی زندگی میں توازن قائم رکھنا سیکھنا چاہیے۔ اگر یہ تصویر واقعی درست ہے تو اس کے ساتھ جو لڑکی شادی کر رہی ہے، اس کے لیے نیک تمنائیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button