اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

سیلیکون ویلی(اے ون نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین کے مطابق انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام کی بھی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں اور صارفین کو لاگ ان میں مسئلہ درپیش ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایکس پر فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کی ہیں، تاہم میٹا کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button