اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب کا غیر قانونی قیام پر بڑی سزاوں کا اعلان

جدہ (اے ون نیوز) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی مملکت میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جو غیر ملکی اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقررہ وقت پر سعودی عرب سے روانہ نہیں ہوگا، اس کے خلاف مملکت کے قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایسے افراد پر 50 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ، 6 ماہ تک قید اور بعد ازاں ملک بدری کی سزا نافذ کی جا سکتی ہے۔سعودی عرب امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے اور اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزارت نے تمام غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ویزے کی مدت کا خیال رکھیں، بروقت مملکت سے روانگی اختیار کریں اور سعودی قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی اور سزاؤں سے بچا جا سکے۔

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں ایسی خلاف ورزیوں کی اطلاع 911 پر دی جا سکتی ہے جب کہ مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں اس مقصد کے لیے 999 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button