اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ناجائز تعلقات لے ڈوبے : ٹک ٹاکر شمسو بی بی المعروف عائشہ گیلامنہ قتل کیس میں بڑا انکشاف

ناجائز تعلقات لے ڈوبے : ٹک ٹاکر شمسو بی بی المعروف عائشہ گیلامنہ قتل کیس میں بڑا انکشاف -

پولیس کی اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عائشہ مبینہ طور پر کاشی نامی ایک نوجوان کی محبت میں بری طرح گرفتار رہی اور انکے قریبی تعلقات رہے ہیں ،

عائشہ اس شخص پر اپنی محبتوں کے ساتھ کمائی کا بڑا حصہ بھی خرچ کرتی تھی ۔ ان تعلقات میں پھر دراڑ آئی ۔ عائشہ نے کاشف سے دوری اختیار کر لی مگر اس پر خرچ کردہ لاکھوں روپے کی واپسی کا مطالبہ بھی شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق کاشف اس بات پر عائشہ کو کئی بار دھمکیاں بھی دے چکا تھا مگر عائشہ نے ان دھمکیوں کا ذکر کسی سے نہیں کیا ۔ وقوعہ کے وقت عائشہ کاشف کی کال آنے کے بعد بہن اور بھائی کو ساتھ لے کر گھر سے نکلی کیونکہ غالبا کاشف نے اسے پیسوں کی واپسی کے بہانے گھر سے بلایا ۔

اسی دوران پیچھے سے آنے والی بائیک سے شوٹرز نے عائشہ کی گاڑی پرفائیرنگ کردی ، عائشہ کو گردن میں گولی لگی جسکے بعد اسکی گاڑی بے قابو ہو کر ایک ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں خود عائشہ اور اسکا بھائی بھی زخمی ہو گئے ۔

عائشہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ پولیس اس کیس میں عائشہ کے بھائی اور بہن کے بیانات اور مدعی مقدمہ والد کی درخواست پر کارروائی میں مصروف ہے ۔ سی سی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کے کی کوششیں جاری ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button