اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

مریم نواز کی بیٹی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، وزیراعظم اور نواز شریف کی منفرد انٹری

لاہور(اے ون نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں، نکاح کی تقریب میں وزیراعظم نے خصوصی شرکت کی اور منفرد انداز سے بھائی کے ساتھ انٹری دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف مریم نواز کی بیٹی اور اپنی نواسی ماہ نور صفدر کی نکاح ہی تقریب میں شرکت کیلیے جاتی امرا پہنچے اور تقریب میں شرکت کی۔

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا جبکہ تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا تھا جس میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف تقریب سے واپس روانہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button