اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش لانے کا آپریشن شدید موسم کے باعث مؤخر

اسلام آباد(اے ون نیوز)قراقرم کے اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش کیمپ تھری سے بیس کیمپ منتقل کرنے کا ریسکیو آپریشن شدید موسم کے باعث مؤخر کردیا گیا۔

وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےایکس پرپیغام میں کہاڈاکٹراسماکی میت کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں، ہائی آلٹیٹیوڈ پورٹرزکیمپ تھری تک پہنچنےکی کوشش میں تھے،خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیم کیمپ ٹو واپس پہنچ گئی۔

وزیراطلاعات کےمطابق ڈاکٹر اسماکی میت بیس کیمپ لانےکامنصوبہ متاثر ہو رہا ہے،متبادل انتظامات بھی کرلیےگئےہیں،ہرممکن کوشش جاری ہے،گلگت بلتستان حکومت اورایف سی این اےمیں مکمل رابطہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت کی واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کو تمام ترصورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button